پاکستان سری لنکا سے میچ جیت کر بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: آن لائن)

قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا سے میچ جیت کر بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم مطلوبہ طویل فرق سے سری لنکا کو شکست نہ دے سکی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو صرف 5رنز سے ہرایا۔ صاحبزادہ فرحان کی سنچری کی بدولت قومی ٹیم نے 8وکٹس کے نقصان پر 212رنز اسکور کیے تھے تاہم پاکستانی بولرز سری لنکا کو مطلوبہ ہدف تک روکنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

سری لنکن ٹیم صرف 15اوورز میں 148رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی جس کے ساتھ ہی پاکستان خودکار طور پر ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا اور یہ بھی یقینی ہوگیا کہ دونوں ہی سیمی فائنلز بھارت میں کھیلے جائیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنے کے بعد ہمیں معلوم تھا کہ اوس کی وجہ سے یہ مقابلہ مشکل ہوگا۔پچ اچھی تھی، اگر میں ٹاس جیت لیتا تو کہانی مختلف ہوسکتی تھی۔ ہم اپنے منصوبوں پر عملدرآمد نہیں کرسکے۔

دلچسپ طور پر پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے 100 جبکہ فخر زمان نے 84رنز بنا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کی ریکارڈ 176رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم کی تاہم اختتام تک صورتحال ڈرامائی رخ اختیار کرگئی جب سری لنکا کے داسن شناکا نے مسلسل 3چھکے لگا دئیے۔

داسن شناکا نے اپنی ٹیم کا اسکور 207 تک پہنچادیا لیکن فتح کیلئے درکار آخری چھکا نہ لگا سکے اور 31گیندوں پر 76رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ یوں پاکستان یہ میچ 5رنز سے جیتنے میں کامیاب رہا، تاہم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہرہوگیا۔

دوسری جانب انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی آخری ٹیم بھارت اور ویسٹ انڈیز میں سے ایک ہوگی جس کا فیصلہ دونوں ٹیموں کے مابین آج ہونے والے میچ میں سامنے آئے گا۔

Related Posts