امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور شدید کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں جانے والی متعدد ائیر لائنز کی 100 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ لاہور ائیرپورٹ پر 22 عالمی پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔
ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی 18 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ بڑی تعداد میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اسی طرح ملک کے دیگر مختلف شہروں سے بھی مشرق وسطیٰ جانے والی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں ملتان، سیالکوٹ، کوئٹہ اور پشاور شامل ہیں۔ آج کراچی سے بھی مشرق وسطیٰ کے مختلف شہروں کو جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے جہاں ایران نے اسرائیل، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر میں امریکی اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر شہید ہوگئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








