کراچی: ناظم آباد میں مبینہ کچی شراب پینے سے 3 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کچی شراب
(فوٹو: ڈان)

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ کچی شراب پینے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ناظم آباد ایک نمبر میں پیش آیا جہاں 3 افراد مبینہ طور پر کچی شراب پینے سے جاں بحق ہوئے جبکہ واقعے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Related Posts