مشرقِ وسطیٰ کے بحران نے صرافہ مارکیٹ ہلا دی! جانیں سونا اور چاندی کے نئے ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی سیاسی حالات کے باعث پاکستان میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 2 مارچ 2026 کو انٹربینک ایکسچینج ریٹس کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں قابلِ ذکر اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے جو ملکی اور عالمی مارکیٹ کی صورتحال کا عکاس ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 13300 روپے مہنگا ہوکر 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا 10 گرام سونا 11,402 روپے اضافے سے 483,420 روپے جبکہ 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 10,453 روپے اضافے سے 443,151 روپے کا ہوگیا ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی ایک تولہ چاندی 188 روپے مہنگی ہو کر 10,050 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام چاندی 161 روپے مہنگی ہو کر 8,616 روپے ی سطح پر آگئی ہے۔

بین الاقوامی صرافہ بازار

عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 133 ڈالر مہنگا ہو کر 5,411 ڈالر کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 1.88 ڈالر اضافے سے 95.66 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

Related Posts