برطانیہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما خان نےاپنے نام رجسٹرڈ کار حد رفتار سے تیز چلائے جانے پر پولیس خط کا جواب نہیں دیا تھا۔
جمائما خان کا مؤقف ہے کہ گھر میں تزین و آرائش کا کام جاری تھا، پولیس کا خط بلڈر سےکم ہوگیا، اکتوبر تک مجھے پولیس کے خط کا علم ہی نہیں تھا، جیسے ہی خط ملا فارم بھر کر بھیج دیا تھا۔ میری کار بلڈر چلا رہا تھا، قصور وار مجھے ٹھہرا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائما نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر جرمانہ عائد ہونا چاہیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








