یش کی فلم ٹاکسک کا ریلیز سے قبل دھماکہ، کس فنکار کو کتنا معاوضہ ملا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

یش
(فوٹو: بالی ووڈ ہنگامہ)

کے جی ایف کے ہیرو یش کی فلم ٹاکسک نے ریلیز سے قبل کمائی کا دھماکہ کردیا، فلم نے سینما میں رونمائی سے قبل ہی 600کروڑ کما لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے سینئر فلم پروڈیوسر ڈاکٹر جی دھننجایان کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یش کی فلم ٹاکسک نے پری ریلیز جوبزنس کیا، اس کا تخمینہ 600کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ یہ رقم کسی بھی ایسے شخص کیلئے حیران کن نہیں جو فلم کی تیاری کے انداز پر نظر رکھے ہوئے ہو۔

دریں اثناء فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کو کتنا معاوضہ دیا گیا، حقائق سامنے آگئے۔ ہیرو یش کو 50کروڑ، نین تارا کو 12کروڑ، کیارا ایڈوانی کو 15کروڑ جبکہ ہما قریشی کو 1 کروڑ دئیے گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FilmiFresh.com (@filmifresh)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پروڈیوسر نے کہا کہ 600کروڑ صرف اداکار یش کی اسٹار پاور سے نہیں بلکہ سوچی سمجھی حکمتِ عملی سے حاصل ہوئے۔ فلم میں یش کے علاوہ نین تارا اور امیت کاروال جیسے اہم فنکار بھی ہیں جنہیں مخصوص مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کاسٹ کا حصہ بنایا گیا۔

شاہ رخ خان کی فلم جوان کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جی دھننجایان نے کہا کہ جب تک یش کی فلم ٹاکسک ریلیز ہوگی، ہر بڑی مارکیٹ میں کوئی نہ کوئی جانا پہچانا چہرہ عوام کی توجہ حاصل کرے گا اور فلم کی کامیابی کی وجہ بنے گا۔ فلم بھارت کے مختلف خطوں کے ناظرین سے براہِ راست مکالمہ کرے گی۔

فلم پروڈیوسر کے بیان کے مطابق ٹاکسک کو دھرندر 2 کی ریلیز کی تاریخ پر یعنی 19مارچ کو ریلیز کیا جائے گا جو ناظرین کیلئے اس کا ثبوت ہے کہ یہ فلم دھرندر 2 کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ عوام نے فلم کو 600کروڑ کا بزنس کرنے میں مدد دی ہے۔

Related Posts