کراچی: سعدی ٹاؤن کے گودام سے نوجوان کی لاش برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

لاش
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن کے گودام سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولی لگی ہوئی ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان کو قتل نہیں کیا گیا، بلکہ اس نے خودکشی کی۔ 

تفصیلات کے مطابق سعدی ٹاؤن کے علاقے صفورا گوٹھ بلاک 2 کے گودام سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان منگنی ٹوٹنے پر دلبرداشتہ ہوا اور خود کو گولی مارلی۔

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص 21سالہ منیب ولد یاسر فیاض ہے جس نے چند ماہ قبل منگنی کی تھی۔ ہیڈ محرر تھانہ سچل کے مطابق نوجوان کی منگنی کسی وجہ کے باعث ختم ہوگئی۔

ہیڈ محرر کا کہنا ہے کہ نوجوان نے منگنی ختم ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خودکو گولی ماری۔ متوفی کے والد پیمپرز کا کاروبار کرتے ہیں جس کے گودام میں گولی مارنے کا واقعہ پیش آیا۔

نوجوان نے مبینہ طور پر اپنے والد کے لائسسن یافتہ اسلحے سے خود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts