خوفناک مناظر ہیں مگر میں محفوظ ہوں! ابو ظہبی میں پھنسی اداکارہ ایشا گپتا کا فینز کے نام پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ایشا گپتا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ابو ظہبی میں محفوظ ہیں۔ یہ پیغام اس وقت سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ہوائی سفر اور قیام کے معاملات متاثر ہو رہے ہیں۔

ایشا گپتا جو اس وقت متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں مقیم ہیں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھاکہ جن لوگوں نے پیغام کیا یا رابطہ کیا معذرت کہ میں جواب نہیں دے پا رہی۔ ہم ٹھیک ہیں، محفوظ ہیں، وقت بہت خوفناک اور مشکل ہے۔ خدا سب کا تحفظ کرے۔ ہمیں امید ہے کہ جلد واپس اپنے گھر بھارت جا سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور دیگر مسافر فی الحال صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومتی اور مقامی حکام کے انتظامات پر بھروسہ کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ ہر متاثرہ شخص کو بھی سلامتی نصیب ہو۔

یہ تازہ ترین پیغام ایسے وقت میں آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں ہوا بازی میں رکاوٹیں، فضائی حدود کی بندش اور خطرات کی وجہ سے متعدد بھارتی شہری اور دیگر مسافر وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی کچھ ویڈیوز میں میزائلوں کی سرگرمی اور شدید کشیدگی کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔

ایشا گپتا نے یہ بھی بتایا کہ ابو ظہبی میں مقامی حکام نے پھنسے ہوئے لوگوں کے لیے کھانے، رہائش اور سلامتی کے انتظامات کیے ہیں اور وہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ حالات بہتر ہوتے ہی سب کو واپس ان کے اپنے ملک بھیجا جائے۔

Related Posts