سونا اچانک سستا کیوں ہو گیا؟ جانیں فی تولہ تازہ ریٹس کیا ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں منگل 3 مارچ 2026 کو نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے جہاں ایک تولہ سونا کی قیمت میں 13 ہزار 900 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 11,917 روپے کم ہو کر 471,503 روپے ہو گیا ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1146 روپے کی کمی سے 8 ہزار 904 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 986 روپے کی کمی سے 7 ہزار 633 روپے کی ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 139ڈالر کی کمی سے 5ہزار 272ڈالر کی سطح پر آگئی۔

ماہرین کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتیں عالمی منڈی کے رجحانات، معاشی حالات اور ملکی و بین الاقوامی سلامتی کے حالات سے متاثر ہوتی ہیں اسی لیے مقامی مارکیٹ میں بھی وقتاً فوقتاً اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملتا ہے۔

Related Posts