آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔امریکا

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکا
(فوٹو: آن لائن)

امریکا نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے تاکہ عالمی تجارت اور تیل کی سپلائی متأثر نہ ہو جبکہ فی الحال ہم ایران میں زمینی افواج داخل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران کی اولین ترجیح جوہری ہتھیار حاصل کرنا تھی، اور اسی وجہ سے امریکا اس مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران 47سال سے امریکا اور اتحادیوں کیلئے خطرے کی حیثیت رکھتا ہے، امریکی عوام کو علم ہے کہ ایران باغی اور دہشت گرد ریاست ہے۔ امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ امریکی ایران جنگ میں ان کی حمایت کرتے ہیں۔

کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ ایران میں فوجی کارروائی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکا کے ایران میں کردار سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ اسپین امریکی فوج کے ساتھ تعاون کیلئے راضی ہے۔

Related Posts