پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلنے والے 15رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت شاہین آفریدی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے ٹیم سے سابق کپتان بابر اعظم، اوپنر صائم ایوب، فخر زمان، حسیب اللہ اور حسن نواز کو ڈراپ کردیا گیا۔ 15رکنی اسکواڈ میں ابرار احمد، عبدالصمد، فیصل اکرم، فہیم اشرف، حسین طلعت، معاذ صداقت اور حارث رؤف کے نام شامل ہیں۔
محمد وسیم جونیئر، محمد رضوان، سعد مسعود، محمد غازی غوری، سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان اور شمائل حسین کو بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز 11 سے 15مارچ کے دوران ڈھاکہ میں کھیلے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے سے ہی باہر ہوگئی تھی اور ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے باعث کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں۔ شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ کھلاڑیوں پر جرمانے عائد کرنا چھوٹی سوچ کے مترادف ہوگا۔
حال ہی میں جاری بیان میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں پر 50 لاکھ روپے جرمانہ مؤثر اقدام نہیں ہے۔ ضروری ہے کہ جو کھلاڑی بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے، انہیں قومی ٹیم سے نکال کر فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھیج دیا جائے۔بعض کھلاڑی کم از کم 2سال تک دوبارہ قومی ٹیم مین واپسی کے مستحق نہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








