مشرق وسطیٰ میں کشیدگی:امریکہ و اسرائیل حملوں میں 1045 ایرانی شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: آن لائن)

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکا و اسرائیل جارحیت کے دوران ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملوں میں اران کے 1 ہزار 45 شہری جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران میں حملوں کے دوران 1 ہزار 45 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جب پیچیدہ جوہری مذاکرات کو رئیل اسٹیٹ کی خریدوفروخت سمجھ لیا جائے اور جھوٹ حقائق پر چھا جائے تو غیر حقیقی توقعات کبھی پوری نہیں ہوسکتیں۔

اپنے ایکس پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر نے سفارت کاری اور اپنے ووٹرز کے ساتھ دھوکہ کیا۔ میز پر بمباری کرکے مذاکرات خراب کردئیے۔

دوسری جانب امریکی آبدوز نے ایرانی بحریہ کے فریگیٹ کو سری لنکا کے قریب نشانہ بنا کر تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ 32افراد کو زخمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا جبکہ 148 تاحال لاپتہ ہیں۔ جہاز بھارت میں عالمی فلیٹ ریویو ملان 2026 بحری مشق میں شرکت کے بعد واپس آرہا تھا۔

Related Posts