بیٹی کی سالگرہ: عماد وسیم کی پوسٹ پر ثانیہ اشفاق کا شدید ردعمل

تازہ ترین

تازہ ترین

عماد وسیم
(فوٹو: وی نیوز)

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے بیٹی کی سالگرہ کے موقعے پر عماد وسیم کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ پر سخت ردِ عمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ نے سنگین الزامات عائد کیے۔ حال ہی میں قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر نے اپنی بیٹی عنایہ وسیم کی سالگرہ کے موقعے پر تصویر شیئر کی اور مبارکباد دی تھی۔

کرکٹر عماد وسیم نے بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو سالگرہ مبارک۔ بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں۔ جس پر ثانیہ اشفاق نے بھی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دی تاہم عماد وسیم کو سخت ردِ عمل دیتے ہوئے بیٹی کو محبت سے بھرپور مستقبل کی یقین دہانی کرائی۔

سوشل میڈیا پیغام میں ثانیہ اشفاق نے کہا کہ میری پیاری بیٹی کو پانچویں سالگرہ مبارک ہو۔ تم محبت، تحفظ اور استحکام سے بھرپور بچپن کی مستحق ہو یہ افسوسناک ہے کہ۔ سوشل میڈیا پر تو بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں جیسے پیغامات ملت ہیں مگر نجی سطح پر اداروں سے بچوں اور ان کی ماں کو پناہ گاہ میں منتقل کرنے کا کہا جارہا ہے، کیونکہ مالی معاونت بند کردی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @sannia_ashfaq2

ثانیہ اشفاق کا کہنا تھا کہ بچوں کو سوشل میڈیا نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں تحفظ، ذمہ داری اور سچائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ چاہے حالات جیسے بھی ہوں، ماں ہمیشہ اپنی بیٹی کی حفاظت کرے گی اور اسے ہر دن محفوظ اور محبت بھرا احساس دلانے کی کوشش کرے گی۔

Related Posts