اسلام آباد میں فائرنگ، محکمہ اوقاف کے خطیب مولانا منظور نقشبندی کا بیٹا جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

مولانا منظور
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں محکمہ اوقاف کے خطیب مولانا منظور احمد نقشبندی کا بیٹا جاں بحق ہوگیا ہے، واقعے کے بعد علمائے کرام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خطیب محکمہ اوقاف مولانا منظور احمد نقشبندی کے صاحبزادے محمد انس کی ہلاکت مبینہ پولیس فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی، جس کے بعد تمام مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام اور خطیب کل ایک ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

علمائے کرام کے مطابق اجلاس کے انعقاد کا مقصد محمد انس پر فائرنگ کے تناظر میں آئندہ کے اقدامات اور مشترکہ حکمتِ عملی وضع کرنا ہے۔ اجلاس کا وقت کل دوپہر 2 بجے رکھا گیا ہے جو مولانا منظور احمد نقشبندی کی رہائش گاہ سید پور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

ہنگامی اجلاس کے دوران علمائے کرام اس واقعے پر مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے اور امت مسلمہ میں اتحاد اور حق و انصاف کی آواز کو مضبوط بھی کریں گے۔ دوسری جانب مبینہ پولیس فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت کے واقعے کی تفتیش بھی جاری ہے۔

 

Related Posts