میرا دل ایرانی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔بیلا حدید نے امریکا کیخلاف آواز اٹھا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

بیلا حدید
(فوٹو: آن لائن)

معروف سپر ماڈل بیلا حدید  نے ایران میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے  خطے میں جاری بمباری اور جوابی حملوں کے باعث ہونے والے انسانی نقصان کو اجاگر کیا ہے۔

انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق حملوں کے پہلے پانچ دنوں میں ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فضائی حملوں میں شہری علاقوں اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 150 بچے بھی شامل ہیں، جن کی اموات جنوبی ایران کے شہر میناب میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک پرائمری گرلز اسکول تباہ ہونے کے بعد رپورٹ کی گئیں۔

بیلا حدید نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی جانب سے جاری کردہ ایک گرافک بھی شیئر کیا جس کا عنوان شہریوں کی حفاظت کو ضروری قرار دیتا ہے۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتی اور فوجی فیصلے عوام کی زندگیوں کو کس طرح متأثر کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bella 🦋 (@bellahadid)

بیلا حدید نے کہا کہ “میرا دل ایران کے عوام اور دنیا کے ہر اُس شہری کے ساتھ ہے جو حکومتی فیصلوں اور فوجی کشیدگی کے بیچ الجھ کر جاتا ہے۔ ہم کہیں بھی رہتے ہوں، ہماری سلامتی، وقار اور امن کی سودے بازی نہیں ہونی چاہئے۔”

ان کا کہنا تھا کہ اکثر بے گناہ جانیں اُن فیصلوں کی بھینٹ چڑھ جاتی ہیں جو اُن سے بہت اوپر، نظاموں، رہنماؤں اور اُن قوتوں کی جانب سے کیے جاتے ہیں جو دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ عوام کی نمائندگی کرتی ہیں۔ لیکن ایران کا مستقبل اس کے عوام کا ہے، نہ کہ اُن لوگوں کا جو انہیں خاموش کرتے ہیں یا بطور دباؤ استعمال کرتے ہیں۔

Related Posts