کراچی میں دن دیہاڑے ڈکیتی ، مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

karachi robbery man killed
karachi robbery man killed

کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی خونی واردات ہوئی جس میں ڈاکوؤں نے مزاحمت ایک نوجوان کوقتل کردیااور نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان کو قتل کردیا اور نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،مقتول انعام اپنی بہن کے ساتھ ڈالرز کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کرواکے نکلا ہی تھا کہ ڈاکو پہنچ گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو لڑکی سے اس کا بیگ چھین کر بھاگاجس کے بعد دونوں بہن بھائی ڈاکوؤں کے پیچھے بھاگے تو ڈاکوؤں نےنوجوان پر فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کمرے میں گیس لیکیج: سوئے ہوئے 5 افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے

مقتول انعام کے والدکے مطابق ن کا بیٹا ویتنام میں استاد تھا ایک ہفتے پہلے ہی کراچی آیا تھا اور کل اس کی واپسی کی فلائٹ تھی،انعام کی بہن ڈاکٹر فرحین نےکہا کہ چند قدم پر پولیس اہلکار موجود تھے لیکن کوئی ہماری مدد کو نہیں آیا اور ڈاکو بھائی کو مار کر دندناتے ہوئے فرار ہوگئے۔

Related Posts