پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، آئل کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔مفتاح اسماعیل

تازہ ترین

تازہ ترین

مفتاح اسماعیل
(فوٹو: آن لائن)

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کی جانب سے آئل کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کا وسیلہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئل کمپنیوں کو زیادہ منافع دینے کے مترادف ہے۔

بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئل کمپنیز آج جو پیٹرول اور ڈیزل فروخت کر رہی ہیں، وہ 28فروری سے قبل کم قیمت پر حاصل کیا گیا تھا، قیمتوں میں فی الحال کسی اضافے یا کمپنیز کو زیادہ منافع دینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس وقت قیمتوں میں اضافہ ویسا ہی اقدام ہے جیسا کہ حکومت نے شوگر ملز کو چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی تھی، اس کے نتیجے میں شوگر مل مالکان کے منافعے میں تو اضافہ ہوا لیکن عوام کا نقصان ہوا۔

Related Posts