پٹرول مہنگا، وزیراعلیٰ پنجاب کا لگژری طیارہ یورپ روانہ، بڑا سوال کھڑا ہو گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز اپنے جیٹ کے ساتھ
علامتی تصویر، ڈائیلاگ پاکستان

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں ہولناک اضافے کے اگلے ہی دن وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے لگژری طیارے کے یورپی ملک آسٹریا روانگی کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکس پر صحافی احمد وڑائچ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مبینہ نئے لگژری طیارے “گلف اسٹریم” کے حوالے سے  انکشاف کیا ہے کہ جہاں 7 مارچ کو حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا تاریخی اضافہ کر کے عوام کی کمر توڑ دی، وہیں اگلے ہی دن یعنی 8 مارچ کو یہ لگژری جہاز لاہور سے ویانا (آسٹریا) کے لیے روانہ ہو گیا۔

اپنی ٹوئٹ میں صحافی نے سوال اٹھایا ہے کہ اس جہاز میں کون گیا ہے اور کس مقصد کے لیے ویانا گیا ہے؟ اس بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آیا۔

Related Posts