ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ پیر کے روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے سے بھی زائد کی کمی ہوئی جبکہ سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 24 قیراط کا 10 گرام سونا 5 ہزار 573 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 57 ہزار 271 روپے پر آ گیا جبکہ 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 109 روپے کی کمی ہوئی جو 4 لاکھ 19 ہزار 180 روپے میں فروخت ہونے لگا۔۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے جہاں ایک تولہ چاندی 37 روپے کم ہو کر 8 ہزار 894 روپے اور 10 گرام چاندی 31 روپے کی کمی کے بعد 7 ہزار 625 روپے پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت 65 ڈالر کی کمی کے ساتھ 5 ہزار 106 ڈالر فی اونس رہی جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی 0.37 ڈالر کی کمی ہوئی جو 84.10 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








