اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایرانی حملوں کے خلاف قرارداد کی منظوری دے دی ہے جبکہ پاکستان بھی خلیجی ممالک کی جانب سے ایران مخالف قرارداد کا کو اسپانسر بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔سلامتی کونسل کے ہنگامہ خیز اجلاس میں پڑوسی ممالک پر ایران کے حملوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی گئی۔
پاکستان کی کو اسپانسرشپ کے ساتھ خلیجی ممالک کی جانب سے تیار مسودہ کےحق میں 13ووٹ آئے۔ ایران کےحملوں کی مذمت سے متعلق قرارداد پر چین اور روس غیرجانبداری کا فیصلہ کرتے ہوئے غیر حاضر رہے۔
دوسری جانب پاکستان نے خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف پیش قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔اس موقعے پر بحرین کے مندوب کا کہنا تھا کہ ایرانی حملوں کی مذمت کیلئے قرارداد 135ممالک نے کواسپانسر کی، پاکستان بھی خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف پیش قرارداد کا کو اسپانسر تھا۔
سلامتی کونسل میں یہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ کوئی قرارداد 135 کواسپانسرنے پیش کی۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ میں ایبولا پر قرارداد 134 ممالک نے پیش کی تھی۔
اس موقعے پر اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی ہے۔پاکستان ایران کی خودمختاری کا حامی ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ یو اے ای پر ایرانی حملوں سے 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے، ایران پر حملوں نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








