خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن کوہاٹ کے نواحی علاقے لاچی میں ہوا۔ ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی لاچی میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن سرانجام دیا۔
ڈی پی او کے مطابق مشتکرہ آپریشن کیلئے پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کا آغاز کردیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 6دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جس پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی اور پولیس پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے تک کارروائی جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








