صرف 17 ہزار 500 روپے میں الیکٹرک بائیک؟ جانیے نئی حکومتی اسکیم کی تفصیل اور اپلائی کرنے کا طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بلوچستان حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں اور خواتین کو سہولت دینا اور انہیں معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق الیکٹرک بائیک کی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار روپے رکھی گئی ہے جس میں سے 30 فیصد یعنی 52 ہزار 500 روپے حکومت سبسڈی کے طور پر ادا کرے گی۔ اس طرح درخواست گزار کو بائیک حاصل کرنے کے لیے صرف 17 ہزار 500 روپے ابتدائی رقم جمع کرانا ہوگی۔

باقی رقم یعنی ایک لاکھ 5 ہزار روپے بینک کے ذریعے فنانسنگ کی صورت میں ادا کی جائے گی۔ اس رقم کی ادائیگی دو سال کے عرصے میں ماہانہ 4 ہزار 773 روپے کی آسان قسطوں میں کی جا سکے گی۔

حکومت نے اسکیم کے لیے آن لائن درخواست کا طریقہ بھی متعارف کرایا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد سرکاری ویب سائٹ www.ebike.balochistan.gov.pk پر جا کر اپنی معلومات درج کریں، مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں اور درخواست جمع کرا دیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی جانچ کے بعد شفاف ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا جنہیں بعد ازاں الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔

Related Posts