حکومت نے حج پروازوں کی منسوخی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حج 2026 کے انتظامات طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں اور اس حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں آئی۔
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی صورتحال کے باوجود عازمینِ حج کے ویزوں کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکام کے مطابق حج پروازوں کا باقاعدہ شیڈول عیدالفطر کے بعد جاری کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین کے قیام اور دیگر سہولیات کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ترجمان نے عازمین کو مشورہ دیا ہے کہ حج سے متعلق کسی بھی خبر یا معلومات کے لیے غیر مصدقہ ذرائع پر انحصار کرنے کے بجائے پاک حج ایپ یا وزارت مذہبی امور کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








