عید الفطر پر 4 چھٹیاں ہونگی! کیبنٹ ڈویژن نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر 2 چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔کیبنٹ ڈویژن سے جاری ہونے نوٹی فکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات 20 اور 21 مارچ کو ہوں گی۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 5 یا 6 دن کام کرنے والے تمام دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید کی چھٹی ہوگی۔

عید کے تیسرے روز 22 مارچ کو اتوار کا دن ہے اور 23 مارچ کو بھی سرکاری چھٹی ہوگی اس طرح عید پر سرکاری ملازمین کو جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کی 4 چھٹیاں ملیں گی۔

Related Posts