اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے سرکاری ڈپٹی ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے اور خفیہ رکھنے کی ناکام کوشش ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت نے جان بوجھ کر پاکستان کے ضلع باجوڑ میں عام شہری آبادی پر حملہ کیا،، جس کے نتیجے میں 4بے گناہ شہری شہید جبکہ 5سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔
وفاقی وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستانی مسلح افواج کی افغانستان میں کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک محدود ہیں۔پاکستان افغان طالبان حکومت کی اے آئی سے تیارتصاویراور ویڈیوز پر انحصارنہیں کرتا،
وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کےسرکاری چینلز کاجھوٹ انہیں اندرونی اور عالمی سطح پر بے نقاب کر رہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل باجوڑ میں سرحدپار سے افغان طالبان کے پاکستان پر حملے میں 4 شہری شہید ہوگئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








