چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کیلیے خریدی گئی نو کروڑ کی لگژری گاڑی کے معاملے پر سینیٹ سیکریٹریٹ کی وضاحت سامنے آئی ہے۔
سینیٹ سیکریٹریٹ نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی کی ادائیگی مئی 2025 میں گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں سے کی گئی تھی۔
ترجمان سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق گاڑی کی ڈیلیوری مارچ 2026 میں موصول ہوئی ہے، زیرِ بحث گاڑی مئی 2025 میں مالی سال25 -2024 کے دوران ایک شفاف عمل کے تحت مجموعی گاڑیوں کی تبدیلی کے منصوبے کا حصہ تھی۔
ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے تحت چیئرمین قائمہ کمیٹیوں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، قائدِ ایوان، قائدِ حزبِ اختلاف اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو فراہم کی جانے والی گاڑیوں کی تبدیلی بھی شامل تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








