پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور معروف امریکی بینڈ کریویلا کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

asim azhar Krewella
asim azhar Krewella

اسلام آباد: پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور معروف امریکی بینڈ کریویلا کا نیا گانا ریلیز کر دیا گیا۔

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف امریکی بینڈ کریویلا کے ساتھ اپنے نئے گانے کی ریلیز کا اعلان کیا۔

چند روز قبل پاکستان کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے نامور امریکی بینڈ کریویلا کے اشتراک کے ساتھ اپنے نئے گانے کی ریلیز کے حوالے سے بتایا تھا کہ ان کا گانا 31 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سرمد سلطان کی فلم زندگی تماشا پر پابندی کی درخواست واپس لے لی گئی

اس نئے گانے میں گلوکار عاصم اظہر نے معروف امریکن ایلکٹرانک ڈانس میوزک بینڈ ’کریویلا‘ سے اشتراک کیا ہے۔واضح رہے کہ عاصم اظہر امریکی بینڈ سے اشتراک کرنے والے پہلے پاکستانی گلوکار ہیں، اس سے قبل کسی پاکستانی گلوکار نے ایسا نہیں کیا۔

Related Posts