معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی نے ایک بار پھر شادی کرلی ہے، اداکارہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فضا علی نے عیدالفطر کے موقعے پر اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا، فضا علی نے ایک سادہ اور نجی تقریب میں اعجاز خان سے نکاح کیا۔ عید الفطر کے پہلے روز شیئر کی گئی تصاویر کو زیادہ تر مداحوں نے پسندیدگی کی نظر سے دیکھا۔
مداحوں نے فضا علی کو زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے پر مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کے شوہر کے ساتھ ساتھ بیٹی فرال بھی موجود نظر آئی، جس نے اس موقعے میں نئی جان ڈال دی۔فضا علی نے عید کے موقعے پر عیدی کے لین دین کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
فضا علی نے شادی کے بعد شیئر کی گئی تصاویر میں سیاہ رنگ کے نیم رسمی لباس کے ساتھ بھورے رنگ کا خوبصورت دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔ نئے جوڑے نے اپنے اپنے ہاتھوں پر ایک دوسرے کے نام بھی لکھوائے۔
اس حوالے سے فضا علی کا کہنا ہے کہ 41سال کی عمر میں اللہ نے مجھے وہ محبت اور خوشی عطا کی جس کی طویل عرصے سے منتظر تھی۔ آج مجھے میرا جیون ساتھی مل گیا۔ آج میں فضا علی ہی نہیں مسز اعجاز بھی بن گئی ہوں۔
اپنی بیٹی کے رویے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فضا علی نے کہا کہ میری بیٹی نے نہ صرف میری شادی کی خواہش پر خوشی کا اظہار کیا بلکہ خوشی سے ہماری شادی کروانے میں شرکت بھی کی۔ فرال ابھی صرف 11 سال کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








