ایرانی فوج نے امریکا کے ایک اور طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کردیا ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج نے امریکی ایف 15طیارے کو حملے کا نشانہ بناتے ہوئے تباہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فوج کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے لڑاکا طیارے ایف فائیو کو نشانہ بنایا گیا،ایرانی فوج نے ایف 15 کو گرانے کی ویڈیو بھی ریلیز کردی۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کاکہنا ہےکہ ایران سےصبرو تحمل کی توقع رکھنے کا کوئی مطلب نہیں، جنہوں نےجنگ مسلط کی انہیں اس لڑائی کو پہلے روکنا ہوگا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور اسرئیل کی جانب سے جنگ روکی جائے گی تو تب ہی تہران سے کسی ردعمل عمل کی توقع کی جاسکتی ہے،بجلی تنصیبات پر حملے ہوئے تو ہم بھی امریکی اور اسرائیلی تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنائیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ ختم ہونے کے اعلان کے بعد ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران نے 48گھنٹوں میں آبنائے ہرمز نہ کھولی تو سخت کارروائی کریں گے۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران کے مختلف پاور پلانٹس کو مرحلہ وار تباہ کردے گا، سب سے پہلے ایران کے بڑے بجلی گھر پر حملہ کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








