بھارتی شہر گوالیار میں رہائش پذیر مسلمان خاتون کا شوہر جنسی درندہ نکلا، خاتون نے ملزم پر 3 شادیوں اور ناجائز تعلقات کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون نے اپنے ہندو شوہر پر 3 شادیاں، تشدد، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور بلیک میل کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تفتیش جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں شکایت کی کہ 2024 میں اس کی انیکیت ورما نامی شخص سے ملاقات ہوئی اور محبت کے بعد انہوں نے اندور جا کر ایک مندر میں شادی کرلی تھی۔
پولیس کو دی گئی درخواست میں خاتون نے کہا کہ شادی کے بعد اسے پتہ چلا کہ انیکیت ورما پہلے سے شادی شدہ ہے جس نے پہلی بیوی سے طلاق لیے بغیر شادی کی ہے۔ مزید تحقیق سے پتہ چلا کہ انیکیت ورما نے 3 شادیاں کر رکھی ہیں۔
درخواست کے مطابق خاتون نے تیسری شادی کی مخالفت کی تو ملزم نے اس پر تشدد شروع کردیا۔ خاتون میکے پہنچی تو ملزم نے اس کی نجی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم دہلی سے کچھ لڑکیوں کو گوالیار لا کر غیر اخلاقی کام کرواتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف شکایت موصول ہوچکی ہے۔ ملزم کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے۔ اس کے خلاف تفتیش کے بعد الزامات درست ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








