کراچی ،سپرہائی وے پرسوزوکی اور ڈمپر میں تصادم،3 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا،عوام میں اشتعال
تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا،عوام میں اشتعال

کراچی : کراچی میں سپر ہائی وے پر سوزوکی اور ڈمپر میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ جمالی گوٹھ پل پراس وقت پیش آیا،جب تیز رفتار ڈمپر اور سوزوکی کے درمیان تصادم ہوا، تصادم کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت پچاس سالہ ذوالفقار کے نام کی گئی جبکہ زخمیوں میں شمع،سراج،عبدالستار اور ارشد شامل ہیں۔

Related Posts