تل ابیب کے آسمان پر کوؤں منڈلاتے ہوئے جھنڈ کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، کیونکہ اس واقعے کو اسرائیل کی تباہی کا شگون اور اشارہ بتایا جا رہا ہے.
گزشتہ دنوں اسرائیل پر ہونے والے میزائل حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ان پرندوں کی اس غیر معمولی حرکت کو بعض حلقوں نے آنے والی ’مکمل تباہی‘ کی علامت کے طور پر پیش کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے پرندوں کی غیر معمولی حرکات کو سلطنتوں کے زوال کا شگون سمجھے جانے سے متعلق بتایا۔
صارف کا ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ ایسا ہونے پر رومی جنگیں روک دیا کرتے تھے۔ اس سے سمجھا جاتا تھا کہ ’خدا نے اس زمین سے اپنی امان اٹھا لی ہے۔
اس غیر معمولی واقعے کو مذہبی پیشگوئی’ہاربنگر آ ف ڈُوم‘ سے بھی جوڑا گیا جو مکمل تباہی کا پیش خیمہ ہوتا ہے۔
ایک صارف نے واقعے کے حوالے انجیلِ مقدس کی ’بُک آف ریویلیشن‘ کا حوالہ دیا۔
کوؤں کے اس جھنڈ کی حقیقت کیا ہے اور کیا یہ واقعی کسی واقعے کا محرک ہوسکتا ہے، اس حوالے سے سائنسی طور پر تاحال کوئی رائے سامنے نہیں آسکی ہے، مگر یہ معاملہ تاحال سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر بحث و تمحیص کا سبب بنا ہوا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








