شاہد کپور کی فلم او رومیو او ٹی ٹی پر کب تک دستیاب ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہد کپور
(فوٹو: آن لائن)

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی فلم او رومیو کی او ٹی ٹی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے، فلم کو ایمازون پرائم ویڈیو پر مارچ کے دوران ریلیز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ تھیٹر ریلیز کے بعد او رومیو پرائم ویڈیو پر بھی ریلیز کیلئے تیار ہے جہاں سے دنیا بھر میں موجود مداح آسانی سے فلم دیکھ سکیں گے۔ فلم کے ڈیجیٹل حقوق پرائم ویڈیو نے حاصل کرلیے جس کی اسٹریمنگ 2 مراحل میں ہوگی۔

سب سے پہلے شاہد کپور کی فلم او رومیو کو 27 مارچ سے پرائم ویڈیو اسٹور پر کرائے کی بنیاد پر صارفین کے سامنے پیش کیا جائے گا جس کیلئے پرائم ویڈیو صارفین کو الگ سے فیس کی ادائیگی کرنا ہوگی جبکہ پرائم ممبران کی مفت اسٹریمنگ کیلئے اپریل کی تاریخ متوقع ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

توقع کی جارہی ہے کہ کرائے پر دستیابی کا عمل 2ہفتوں تک جاری رہے گا اور  او رومیو ممکنہ طور پر 10اپریل کے آس پاس پرائم ممبران کی مفت اسٹریمنگ کیلئے دستیاب ہوگی۔ واضح رہے کہ او رومیو شاہد کپور کی ایک کرائم رومانس ڈرامہ فلم ہے جو 1990 کی دہائی کے ممبئی انڈر ورلڈ کی کہانی سناتی ہے۔

فلم میں شاہد کپور کے ہمراہ درپتی ڈمری، نانا پاٹیکر اور دیگر فنکاروں نے مختلف کردار نبھائے ہیں جبکہ یہ فلم مافیا کوینز آف ممبئی نامی کتاب سے متاثر ہے۔ اس فلم کو 13فروری 2026 میں ویلنٹائن ویک کے دوران سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔

Related Posts