سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، 27 مارچ 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: اکانومی ڈاٹ پی کے)

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جبکہ ملکی و بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی بھی سستی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 11 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 68 ہزار 262روپے ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 430روپے کی کمی ہوئی جس سے 10گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 1 ہزار 459روپے ہوگئی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 8ہزار 644روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں 10گرام سونا 3لاکھ 68 ہزار 17روپے کی سطح پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 340روپے کی کمی ہوئی جس سے چاندی کی فی تولہ نئی قیمت 4 ہزار 484روپے ہوگئی۔ 24قیراط کی 10گرام چاندی کی قیمت 291روپے کی کمی سے 6ہزار416روپے ہوگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 110ڈالرز فی اونس کی کمی ہوئی جس سے سونے کی فی اونس قیمت 4ہزار 455ڈالرز کی سطح پر آگئی۔ چاندی کی قیمت 3اعشاریہ 40ڈالرز کی کمی سے 70ڈالرز کی سطح پر آگئی۔

Related Posts