سنگین ملکی حالات، وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز قوم سے خطاب کرتے ہوئے، فائل فوٹو

ملکی مشکل حالات، پٹرول بحران، کفایت شعاری اقدامات اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کی گونج میں آج (ہفتے کی) شب نو بجے وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم خطاب میں عالمی اور علاقائی بحران کا احاطہ کریں گے۔ وزیراعظم آج کے اجلاس میں جو فیصلے ہوئے ہیں اس کا اعلان کریں گے۔
وزیراعظم آج کے اہم فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں پٹرول کی قیمتوں کے ردوبدل کا بھی اعلان کریں گے۔

وزیراعظم کفایت شعاری اقدامات اور اسمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے بھی اہم فیصلوں کا اعلان کرسکتے ہیں۔

Related Posts