ایران جنگ روکنے کا مشن: 4اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

وزرائے خارجہ
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایران جنگ روکنے کے مشن کے تحت پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر سمیت 4اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اہم ترین اجلاس کی صدارت کریں گے، جس کے دوران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی تجاویز کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستانی قیادت کے کردار کو امریکا کی حمایت بھی حاصل ہے۔

دوسری جانب خلیجی و عرب ممالک کے علاوہ روس، چین، فرانس اور برطانیہ جیسے ممالک نے بھی خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے، جس کا مقصد ایران جنگ کا جلد از جلد خاتمہ ہوگا۔ مصر، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ آمد پر مصری وزیر خارجہ عبدالعاطی کا وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خود خیرمقدم کیا، مصری وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے باضابطہ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کریں گے، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

 

Related Posts