بغداد میں دھماکے، عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ، جہاز کو آگ لگ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی
(فوٹو: آج نیوز)

عراقی دارالحکومت بغداد زوردار دھماکوں سے گونج اٹھا، غیرملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی فوجی اڈے کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے جہاز کو آگ لگ گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے زیر استعمال وکٹری بیس کو نشانہ بنایا گیا جس کا بغداد سے مغرب کی سمت میں فاصلہ کم و بیش 20کلومیٹر ہے۔ عراق کا فضائی دفاعی نظام امریکی بیس پر داغے گئے راکٹس کو روکنے میں ناکام ہوگیا۔

راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک اے 32 بی عراقی اسپیشل فورسز کے ٹرانسپورٹ طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ وکٹری بیس کو براہِ راست نشانہ بنائے جانے کے موقعے پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں تھا، عسکری حکام پہلے ہی اڈہ خالی کرچکے تھے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ علامتی نوعیت کایہ حملہ عراق پر امریکی حملے کے عروج کے دوران ملک کا سب سے محفوظ مقام سمجھے جانے والے مقام پر کیا جانا اس حقیقت کا غماز ہے کہ ایرانی حملوں سے سکیورٹی صورتحال کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

رات بھر بغداد کی فضاؤں پر امریکی جنگی طیاروں کا راج رہا، اور متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کرد خودمختار علاقے کے دارالحکومت اربیل میں بھی ڈرون حملے کے ذریعے ایک امریکی قونصل خانے کو نشانہ بنایا گیا، تاہم فضائی دفاعی نظام ڈرونز کو بر وقت تباہ کرنے میں کامیاب رہا۔

Related Posts