مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر رہنما اشفاق مجید وانی کا 36واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے۔ حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اشفاق وانی نے نوجوان نسل کو بیدار کیا اور جدوجہدِ آزادئ کشمیر میں نئی روح پھونکی۔کشمیری قوم آج اپنے بہادر رہنما کو یاد کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 1980 کی دہائی کے اواخر میں نوجوان مزاحمتی قیادت کا اہم استعارہ بننے والے اشفاق مجید وانی نے سیاسی شعور اور بیداری کو فروغ دیا اور فکر اقبال سے متاثرہ رہنما مجید اونی نے نوجوانوں کو حریت اور آزادی کا درس دیتے ہوئے بھارتی سامراج کی مخالفت کی۔
تاہم 80 کی دہائی میں دنیا کے افق پر جلوہ گر ہو کر روشنی بکھیرنے والا یہ ستارہ زیادہ دیر تک جگمگا نہ سکا اور 30 مارچ 1990 کے روز سری نگر کے علاقے حوال میں بھارتی قابض فورسز نے روایتی بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے حریت رہنما کو گھیر کر انہیں بد ترین ظلم کا نشانہ بنایا۔
حریت رہنماؤں کے مطابق اشفاق مجید وانی آخری دم تک قابض بھارتی فورسز کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے لیکن ان کی شہادت نے جدوجہدِ آزادی کشمیر کو نئی طاقت دیتے ہوئے مزاحمتی جذبات کو مزید تقویت پہنچائی۔ اور آج تک کشمیری نوجوان ان کی قیادت سے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








