دنیا میں سب سے زیادہ خوراک ضائع کرنے والوں میں ہم کہاں کھڑے ہیں، فہرست دیکھئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ضائع شدہ خوراک کا ڈھیر
ضائع شدہ خوراک کا ڈھیر، علامتی فوٹو

دنیا بھر میں خوراک کے ضیاع کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر چکا ہے، اور نئی رپورٹ میں ان ممالک کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں فی کس خوراک کا ضیاع سب سے زیادہ ہے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق مصر سرفہرست ہے جہاں فی کس سالانہ 155 کلوگرام خوراک ضائع کی جاتی ہے۔ اس کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جہاں فی کس 122 کلوگرام خوراک ضائع ہوتی ہے۔ نائجیریا میں فی کس 106 کلوگرام، میکسیکو میں 102 کلوگرام اور برازیل میں 95 کلوگرام خوراک سالانہ ضائع کی جاتی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر سال تقریباً 1.3 ارب ٹن خوراک، جو مجموعی طور پر پیدا ہونے والی خوراک کا تقریباً ایک تہائی ہے، ضائع کر دی جاتی ہے۔

اس کے برعکس دنیا بھر میں 29 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہیں، جبکہ لاکھوں بچے روزانہ بھوکے سونے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ خوراک کے ضیاع کو کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر مؤثر حکمت عملی اور عوامی آگاہی انتہائی ضروری ہے۔

Related Posts