وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب تک کا سب سے بڑا اور ہوش ربا اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پیٹرول کی قیمت 450روپے جبکہ ڈیزل کی 500روپے فی لیٹر سے بھی تجاوز کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کے فیصلے کے تحت ڈیزل کی قیمت میں184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسےمقرر کردی گئی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کیے گئے دعوے کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 160 روپے 61 پیسے فی لیٹر کر دی گئی، تاہم ڈیزل پر لیوی صفر کر دی گئی۔ ڈیزل پر لیوی 55 روپے 24 پیسے مقرر تھی، جس سے قیمت کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








