پاکستانی عوام کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر ادا کئے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب قیمتوں میں شامل ٹیکسز اور کمپنیوں کے منافع کی حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
دستاویزات میں بتایا گیا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کا تقریباً 46 فیصد حصہ صرف ٹیکسز اور مختلف مارجنز پر مشتمل ہے۔
دستاویز میں کہنا تھا کہ پیٹرول کی اصل (ایکس ریفائنری) قیمت صرف 247.15 روپے ہے، لیکن عوام اس پر 211روپے روپے 26 پیسے صرف ٹیکسز ادا کررہے۔
پیٹرول پر سب سے بڑا بوجھ 160.61 روپے کی لیوی ہے، جبکہ کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 24.12 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 2.50 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی شامل ہے۔
ڈیزل کی ایکس ریفائنری پرائس 461.23 روپے ہے، جس پر عوام 59.12 روپے کے ٹیکسز اور مارجنز ادا کر رہے ہیں، جو کہ کل قیمت کا 11.36 فیصد بنتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی اس وقت صفر ہے، تاہم اس پر 35.74 روپے کسٹم ڈیوٹی عائد ہے۔
دستاویز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر آئل کمپنیوں کا مارجن 7.87 روپے اور پمپ ڈیلرز کا کمیشن 8.64 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر سیلز ٹیکس کی شرح فی الحال صفر رکھی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








