اسلام آباد سمیت ملک کا بڑا حصہ زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

تازہ ترین

تازہ ترین

زلزلہ
علامتی تصویر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، نوشہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی، مظفر آباد، سرگودھا اور مری میں محسوس کیے گئے۔

 ٹیکسلا، حسن ابدال، لوئر دیر، کوہاٹ، سوات، صوابی، شبقدر، پارا چنار، سکردو اور دیامر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔

Related Posts