ٹرمپ حکومت دھوکہ کھا گئی، امریکا میں گرفتار خواتین کا قاسم سلیمانی خاندان سے کوئی تعلق نہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

قاسم سلیمانی
(فوٹو: آن لائن)

ڈونلڈ ٹرمپ حکومت دھوکہ کھا گئی، ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی صاحبزادی نرگس سلیمانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے دعووں کی قلعی کھولتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں گرفتار خواتین کا قاسم سلیمانی خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق قاسم سلیمانی کی صاحبزادی نرگس سلیمانی نے ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکا نے جن دو خواتین کو گرفتار کیا ہے ان کا شہید قاسم سلیمانی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔قاسم سلیمانی کے قریبی رشتہ دار امریکا میں نہیں ہوسکتے۔

میڈیا گفتگو کے دوران نرگس سلیمانی نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی کے گرین کارڈ ہولڈر ہونے اور ان کے گرین کارڈ منسوخ کرنے کی خبر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج تک شہید قاسم سلیمانی کے خاندان یا قریبی رشتہ داروں میں سے بھی کوئی شخص امریکا میں مقیم نہیں رہا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی حکومت نے قاسم سلیمانی کی دو رشتہ دار خواتین کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی امریکا کی گرین کارڈ ہولڈر تھیں اور امریکا میں پُر تعیش زندگی گزار رہی تھیں، حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی دونوں کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Related Posts