طلبہ کیلئے بڑی مشکل، نجی اسکول اتحاد کا میٹرک امتحانات ملتوی کرنیکا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

میٹرک کا امتحان

کراچی میں میٹرک لیول کے طلبہ و طالبات بڑی مشکل میں پڑ گئے، نجی اسکول اتحاد نے میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اسکولز اتحاد نے میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز کو تاحال فائنل نہیں کیا گیا، جبکہ طلبہ و طالبات کو ایڈمٹ کارڈ بھی جاری نہیں ہوسکے۔

پرائیویٹ اسکولز اتحاد نے مزید کہا کہ امتحانی سامان کی ترسیل ممکن نہیں بنائی جاسکی اور نہ ہی امتحانی مراکز کا علم ہوا ہے جبکہ میٹرک کے امتحانات منعقد کرانے کیلئے دیگر انتظامات کی بھی تکمیل نہیں ہوسکی۔

تاہم ترجمان میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحانات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، بورڈ آفس کی ویب سائٹ پر ایڈمٹ کارڈز اپ لوڈ کردئیے گئے ہیں اور پرائیویٹ امیدواروں کو ان کے ایڈمٹ کارڈز رہائشی پتوں پربھیج دئیے گئے ہیں۔

ترجمان میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ بورڈ آفس اتوار کے روز بھی کھلا رہے گا، وہ طلبہ و طالبات اور امیدوار جو ایڈمٹ کارڈ حاصل نہ کرسکے ہوں، وہ بورڈ آفس کے کمرہ نمبر 5 سے رجوع کرسکتے ہیں۔

Related Posts