کراچی کے آسمانوں پر کالے بادلوں کا راج! جانیں شہر کے کون سے علاقے بارش کی لپیٹ میں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے آسمانوں پر کالے بادلوں نے قبضہ جمالیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر کے شمالی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بلوچستان میں نیا موسمی سسٹم پہاڑی علاقوں میں خطرات بڑھا رہا ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 23.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے صوبے کے شمالی، وسطی اور جنوبی اضلاع میں آج تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شمال مشرقی اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ موجود ہے اس لیے شہریوں اور زمینداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts