15 دن میں سارا اسٹاک ختم! کراچی میں الیکٹرک بائیکس اچانک کیوں نایاب ہوگئیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکٹرک بائیکس
الیکٹرک بائیکس، فائل فوٹو

کراچی میں مہنگے پیٹرول کی وجہ سے الیکٹرک بائیک کی مانگ میں اچانک اضافہ  ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی میں الیکٹرک بائیک کی خریداری کے رجحان میں اضافہ سے ڈیلرز کے پاس اسٹاک ختم ہو گیا۔معروف برانڈز کیلئے 3سے 6ماہ کی بکنگ شروع کردی گئی۔

پیٹرول پر اٹھنے والے اخراجات کی بچت کیلئے الیکٹرک اسکوٹرز کی خریداری کے رجحان میں یکدم اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کراچی میں بائیک اور سکوٹر کی سب سے بڑی مارکیٹ میں گاہک بجلی سے چلنے والی سکوٹرز تلاش کررہے ہیں،تاہم ڈیلرز کے پاس اسٹاک ختم ہو چکا ہے، 3 سے 6 ماہ کی بکنگ شروع کردی گئی، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بائیک اور اسکوٹر کی طلب بہت زیادہ ہے۔

ایک ڈیلر کا کہنا تھا کہ 15دن میں پورے ملک میں کمپنیوں کے پاس الیکٹرک اسکوٹرز کا اسٹاک ختم ہو گیا ہے، عید سے چار پانچ دن پہلے یہ سیل شروع ہوئی تھی، عید کے بعد خریداری جاری رہی۔

صارفین کا کہنا ہے کہ بائیکس کے برانڈز نے قیمت بڑھا دی ہے، اس کے باوجود مشکل سے دستیاب ہے،صارفین کاکہناتھا کہ اتنی تنخواہ نہیں ہے اس سے زیادہ تو پیٹرول لگ رہا ہے،اگر ہر روز500روپے کا پیٹرول ڈلواؤں گا تو 15ہزار کا مہینے میں پیٹرول لگ جائے گا، اس سے اچھا ہے تھوڑی بچت کرکے الیکٹرک بائیک لے لیں۔

ایک اور صارف کاکہناتھا کہ الیکٹرک بائیک سے ماحولیات کی بچت ہے،دوسری چیز الیکٹرک بائیک سے آپ اپنے اخراجات بہت کنٹرول کر سکتے ہیں۔

Related Posts