اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کی بندش سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی۔ قرارداد کے مسودے میں آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے طاقت کے استعمال کا ذکر نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق قرارداد میں سمندری گزرگاہ میں جہازرانی کےتحفظ کویقینی بنانے پرزوردیاگیا ہے،سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان وقت کےمطابق رات آٹھ بجےشروع ہوگا۔
اس سے قبل بحرین نے آبنائے ہرمز کی بندش کے خلاف قرارداد پیش کی، تاہم روس اورچین کی مخالفت کےباعث بحرین کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد پر ووٹنگ روک دی گئی تھی۔
آبنائے ہرمز کی بندش
خیال رہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے بحری ٹریفک شدید متاثر ہے اور امریکا بھی اپنے تمام تر دعوؤں اور دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز سے ایران کا کنٹرو ل ختم کروانے میں بظاہر ناکام ہوگیا ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنے کیلئے روایتی بحری بیڑے پر انحصار نہیں کرتا بلکہ ملٹی لیئر ڈیفنس اسٹریٹجی کا استعمال کرتا ہے، جس کے تحت ایرانی ڈرونز، اسپیڈ بوٹس اور بارودی سرنگیں دشمن کو ہدف بناتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








