پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جبکہ چاندی کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
آل پاکستان صرافہ، جیمز اور جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق آج 7 اپریل 2026 کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے جبکہ 10 گرام سونا 2 ہزار 572 روپے کمی سے 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں 22 قیراط کا حامل سونا 2 ہزار 358 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 83 ہزار 892 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں جہاں فی تولہ چاندی 7 ہزار 744 جبکہ 10 گرام چاندی 6 ہزار 639 روپے کی سطح پر موجود ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں 30 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 658 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ فی اونس چاندی بنا کسی تبدیلی 72 اعشاریہ 60 ڈالر میں فروخت کیا جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








