پنجاب پولیس نے تمام تھانوں میں بایومیٹرک سسٹم کے نفاذ کو لازمی قرار دے دیا ہے، جو نادرا کے تعاون سے متعارف کروایا جائے گا۔
یہ نظام مشتبہ افراد اور سائلین کی تیز اور شفاف شناخت کو یقینی بنانے کے لیے بنایا گیا ہے، ساتھ ہی پولیس کی حاضری بھی ڈیجیٹل طور پر ریکارڈ کی جائے گی۔
اب پولیس اسٹیشنوں میں بایومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی اور بغیر اس کے کسی بھی مشتبہ فرد کی رجسٹریشن ممکن نہیں ہوگی۔
پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں بایومیٹرک ماڈیول کو فعال کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
تمام تھانوں کو سات دن کے اندر بایومیٹرک آلات کی دستیابی یقینی بنانی ہوگی، اور پولیس افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوراً آلات کے اسٹاک کا معائنہ کریں۔
مزید یہ کہ پولیس افسران کی حاضری بھی بایومیٹرک سسٹم کے ذریعے ریکارڈ کی جائے گی، جس سے مشتبہ افراد اور شہریوں کی شناخت کا عمل تیز اور شفاف ہو جائے گا۔
آئی جی پنجاب کے دفتر نے بھی سات دن کے اندر اس نفاذ کی تعمیل کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت دی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








