حملوں کا خوف نہ موت کا ڈر، ایرانی عوام پلوں اور بجلی گھروں کو بچانے کیلئے میدان میں آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ایرانی عوام نے جرات کی مثال قائم کردی، فائل فوٹو

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے پلوں اور بجلی گھروں پر وحشیانہ حملوں کے بعد ایرانی عوام اہم پلوں اوربجلی گھروں پر جمع ہونا شروع، قومی پرچم تھام کر انسانی زنجیر بنادی، جس نے جارحیت کیخلاف ایرانی قوم کے عزم کی حیرت انگیز مثال قائم کردی ہے۔

 ایران کے عوام ملک کے پلوں اور بجلی پیدا کرنے والے مراکز کو تباہی سے بچانے کےلیے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ایرانی عوام ملک کے پُلوں اور بجلی پیدا کرنے والے مراکز کو تباہ کرنے کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے ہیں۔ عوام نے ملک بھر کے اہم پُلوں اور بجلی گھروں پر قومی پرچم تھام کر انسانی زنجیر بنا دی۔

مظاہرین نے کہا کہ وہ جنگی مجرموں کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، اس لیے جان کی پروا کیے بغیر خطرے والے مقامات پر آگئے ہیں۔ شرکاء میں بچے، بوڑھے، جوان اور طلباء و طالبات اور خواتین سب شامل ہیں۔

Related Posts